Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ءکے الیکشن میں سب صاف ہوجائیگا، شاہد خاقان

راولپنڈی .... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 ءکے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عوام جانتے ہیں کہ کون سی جماعت کام کرتی ہے۔ یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی نے کرپشن کی سیاست کی اور کسی نے گالیوں کی سیاست کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ایل این جی کے منصوبے کو 2 سال سے بھی کم مدت میں مکمل کیا گیا۔ (ن)لیگ کی حکومت آئی تو گیس اور توانائی کا بحران تھا۔ پاکستان ان بحرانوں کو حل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا تھا لیکن (ن) لیگ نے توانائی کے مسائل آج کیلئے نہیں اگلے 15سال کیلئے بھی حل کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو گیس سے چلنے والے بجلی کے کار خانے بند تھے۔ آج بجلی کے کارخانے بھی چل رہے ہیں اور گیس بھی آ رہی ہے۔ اضافی گیس مہیا کئے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں 42 انچ قطر کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں ڈالی گئی۔ نوازشریف وہ لیڈر ہے جو صرف وعدے نہیں کرتا بلکہ کام کر کے دکھاتا ہے۔ اں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں 15 سال میں اپنے دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں۔کیا یہ پمپنگ اسٹیشن پہلے نہیں بن سکتا تھا؟ کیا سارے منصوبے لانا (ن) لیگ کی ہی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے گیس کے کنکشن دیئے گئے ایک بھی سفارش پر نہیں دیا۔ آج ملک میں کوئی صنعت لگانی ہو یا کوئی کارخانہ آپ کو گیس میسر ہے۔ 
 

شیئر: