ہانگ کانگ۔۔۔ہانگ کانگ کی نئی وزیر انصاف ٹریسا چینگ نے اپنے مکان میں مبینہ طورپر بلااجازت تعمیراتی کام کی وجہ سے پہنچنے والی کسی زحمت پر معافی مانگی ہے ۔محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نے ہفتے کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا ۔منگ پائو اور ایپل ڈیلی اخبارات میں صفحہ اول کی رپورٹ کے بعد دوپہرمیں ٹریسا چینگ کو ایک مختصر بیان جاری کرنا پڑا۔ گزشتہ روز جریدہ منگ پائو کے رپورٹر نے تقرری کا اعلان کئے جانے کے بعد چینگ سے تہہ خانے میں 400مربع فٹ کی اضافی مشکوک سیڑھی کے بارے میں ان سے سوال کیا ۔یہ سیڑھیاں گرائونڈ فلور سے دیکھی جاسکتی ہیں تا ہم چینگ نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ رپورٹر اس بارے میں بات کررہا ہے اور اسے جواب دینے کیلئے وقت درکار ہو گا ۔ اسکے بعد اس نے اخبارنویسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کی کیونکہ ان کی معاون نے سیکیورٹی طلب کر لی تھی ۔جریدے کا کہنا ہے کہ اس کے رپورٹروں نے چینگ کے گھر سے ملحقہ مکان جس کا ایک جیسا ڈیزائن پلان ہے کا معائنہ کیا اور اس امرکی تصدیق کی کہ ہمسائے کی پراپرٹی میں ایک بلااجازت تہہ خانہ ہے ۔جریدے کا کہنا ہے کہ 27دسمبر کو چینگ کو سوالنامہ بھیجا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ دریں اثنا جریدہ ایپل ڈیلی نے چھت پر ایک مشکوک اضافی کمرہ تعمیر پایا ، اس کے علاوہ گرائونڈ فلور پر ایک اضافی مشکوک بالکونی اور گرائونڈ فلور پر 2اضافی چھوٹے تالاب بھی پائے گئے۔