Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں نمازوں کی امامت آج سے پرانے محراب سے ہوگی

مکہ مکرمہ.... حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف میں آج اتوار کو ظہر کی نماز سے آئندہ تمام نمازوں کی امامت ریاض الجنہ میں محراب سے ہوا کرے گی۔ انتظامیہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف میں نمازوں کی امامت ریاض الجنہ میں واقع محراب میں منتقل کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔ گزشتہ عرصہ کے دوران بعض نمازوں کی امامت تجرباتی طور پر پرانے محراب سے کروائی گئی تو معلوم ہوا کہ سلام پیش کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا ہوگئی۔ سلام پیش کرنے والے  باب السلام سے داخل ہوکر باآسانی سلام پیش کرکے باب البقیع سے جاسکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے سلام پیش کرنے والے حصے میں موجود نمازیوں کو پریشانی نہیں ہوتی۔ پہلے نماز کے فوراً سلام پیش کرنے والوں کا ازدحام ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے نمازیوں کو وہاں سے جلد اٹھانا پڑتا تھا۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نمازوں کے علاوہ جمعہ اور عیدین کی نمازوں کی امامت مستقل طور پر پرانے محراب سے ہی ہوا کرے گی۔ 

شیئر: