Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد نبی کی نصف سنچری،میلبورن رینی گیڈز ن کی فتح

میلبورن: افغان آل راونڈر محمد نبی کی نصف سنچری کی بدولت بگ بیش میچ میں میلبورن رینی گیڈز نے میلبورن اسٹارز کے خلاف6وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ہدف کے تعاقب کے دوران محمد نبی نے 30گیندوں پر2چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 52رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا۔کپتان ایرون فنچ نے 43اورکیمرون وائٹ نے 35رنز بنائے ۔ رینی گیڈز نے میلبورن اسٹارز کا 157رنز کا ہدف18ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا ۔محمد نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میلبورن اسٹارز کی جانب سے بین ڈنک اور کیون پیٹرسن نے بالترتیب47اور40رنز کی اننگز کھیلیں۔ محمد نبی نے بولنگ کے دوران ایک وکٹ بھی حاصل کی تاہم میلبورن اسٹارز کے بولرز اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

شیئر: