Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سیریز میں واپس آسکتا ہے، صلاح الدین

 
کراچی: سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز میں سبقت حاصل کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو ابھی اور محنت درکار ہے۔سابق کرکٹر صلاح الدین نے کہا کہ پہلے ایک روزہ میچ میں جس طرح بولنگ اور پھر بیٹنگ غیرمعیاری رہی اس کو بہتر بنانے کیلئے دونوں شعبوں میں سخت محنت کی ضرورت ہے تاہم سرفراز کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ صحیح تھا کیونکہ ایک روز پہلے کافی بارش ہوئی تھی لیکن پچ سے تیزبولرز کو وہ مدد نہیں مل سکی جس کی امید تھی پھر سب سے زیادہ امیدیں شاداب خان سے تھیں جو ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ہمارے بولرز میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہر کنڈیشن میں بہتر سے بہتر بولنگ کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال گزشتہ سال کی چیمپیئنز ٹرافی ہے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی پرفارمنس وہ نہیں رہی جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہمارے بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔بابراعظم کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے جو قدرتی طور پر بہت باصلاحیت بیٹسمین ہے، اب میچ نیلسن میں ہے، جہاں پاکستان اپنے دورے کا پریکٹس میچ جیت چکی ہے۔سابق سلیکٹر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی وہاں کے موسمی حالات سے پوری طرح آگاہ ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان اچھی کارکردگی سے پھر سیریز میں واپس آسکتا ہے، حالات کتنے ہی مخالف کیوں نہ ہوں، یہی پروفیشنل کرکٹ کا تقاضا ہے، نیوزی لینڈ کے حوصلے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد بلند ہیں مگر پاکستان ٹیم پوری صلاحیتوں سے کھیلے توجیت سکتی ہے۔

شیئر: