Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن کے گرد اضافی چربی کیسے ختم کریں ؟‎

چہرے کا میک اپ گردن کے میک اپ کے بغیر نامکمل رہتا ہے . دنیا بھر میں ہزاروں افراد گردن اور تھوڑی کے اطراف میں اضافی چربی ختم کرانے کے لیے کاسمیٹکس کلینک رخ کرتے ہیں . یوں تو گردن کے اطراف چربی جمع ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم وجہ اضافی وزن اور موٹاپا ہے . اس کے علاوہ بڑھتی عمر  ، ایڈیما اور مختلف بیماریاں جیسے ہائیپوتھائیرائیڈزم ، کشنگ سنڈروم ، اور پولیسائیٹرک اووری سنڈروم شامل ہیں  .
گردن کے گرد صافی چربی کو ختم کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کا تعلق دل کی بیماریوں ، کولسٹرول لیول میں اضافے اور ذیابیطس سے ہوتا ہے .گردن کی اضافی چربی کو کاسمیٹک سرجری کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے لیکن گردن جیسے نازک حصے پر اوزاروں کا استعمال خطرناک بھی ہے اور مہنگا بھی . اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنے کی کوشش کریں. اپنی خوراک میں تبدیلی لائیں اور گردن کی ورزش کریں اگرچہ مطلوبہ نتائج  حاصل ہونے میں کچھ وقت لگے گا  لیکن صحت کے اصولوں ، متوازن غذا اور ورزش کو اپنا معمول بنا کر گردن  کی اضافی چربی سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
کیوں کہ موٹاپا اس مسئلہ کی جڑ ہے اور یہ تب شروع ہوتا ہے جب انسان اضافی کیلوریز  لینا شروع کر دیتا ہے . اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہیں تو سب سے پہلے اپنی روزانہ کی بنیاد پر لی جانے والی کیلوریز کی مقدار کو کم کریں تاکہ  آپ کا اضافی وزن کم ہوسکے اور جسم کے مختلف حصوں میں جمی ہوئی چربی کا خاتمہ ہوسکے  . ایسی غذاؤں سے اجتناب کریں جن میں چکنائی زیادہ مقدارمیں پائی جاتی ہو پنیر  ، مکھن ،  مایونیز ،  تلی ہوئی چیزیں  اور میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں . سلاد کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنائیں اور کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا نہ بھولیں .  تازہ سبزیاں اور پھلوں کو  اپنی روز مرہ کی غذا شامل کریں .
غذا میں پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . اس کے علاوہ پانی کا مناسب استعمال  جسم کے وزن کو متوازن رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے .  پانی جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .  لہٰذا روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا  اپنا معمول بنالیں . وہ پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ایسے مشروبات جو پانی کی کمی کا سبب بنتے ہیں جیسے سوڈا ،  کافی اور الکوحل پر مشتمل مشروبات سے اجتناب کریں. 

شیئر: