Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کو چاہیے حسن بھی ، احتیاط بھی

پرائمر ان بیوٹی مصنوعات میں سے ہے جو جلد کو قدرتی دلکشی اور رعنائی عطا کرتی ہیں . یہ جلد کی نمی  ، چمک اور خوبصورتی کو جلد از جلد بحال کرنےمیں مدد دیتا ہے  . اگرچہ اس کےاستعمال کا بنیادی مقصد  میک اپ کو کئی گھنٹے تک اپنی جگہ پر برقرار اور تروتازہ رکھنا ہے لیکن اب اس کے فارمولے میں جدت آگئی ہے اور اس کے استعمال سے چند منٹوں میں جلد نکھری نکھری اور رنگت صاف اور  دلکش نظر آنے لگتی ہے . یہ  چہرے پر موجود مسام ،  فائن لائن اورداغ دھبے وغیرہ  دور کرنے میں بھی بہت مددگار ہے.  اس میں جلد کو نمی پہنچانے کی خوبی بھی موجود ہے  اسی لیے اسے فاؤنڈئیشن سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے . 
البتہ ہر بیوٹی پراڈکٹ کے استعمال میں احتیاط لازم ہے . کسی بھی چیز کی زیادتی فائدہ مند نہیں ہوتی  لہذا محض خوبصورت سراپے کی خاطر پرائمر  کا بے جا استعمال مت کریں اور رات کو سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کر دیں . 

شیئر: