Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپالی پارلیمنٹ کے انتخابات 8 فروری کو ہونگے

کھٹمنڈو ۔۔۔ نیپالی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات آئندہ ماہ ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے پیر کو بتایا کہ وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے الیکشن 8 فروری کو کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وزارتی کونسل کا ہنگامی اجلاس وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں  الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ایوان بالا کے انتخابات آئندہ ماہ کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے نیشنل اسمبلی ایکٹ کی منظوری دی تھی جس سے ان انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اراکین کی تعداد59  ہے جن میں سے 56 کا انتخاب ملک کے تمام سات صوبوں کے اراکین اسمبلی کریں گے جبکہ 3 کا انتخاب حکومت کی سفارش پر صدر کریں گی۔

شیئر: