Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حریم فاروق چائے والی بن گئیں

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی اداکارہ حریم فاروق چائے والی بن گئیں۔ اداکارہ ی ایک تازہ تصویر انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔وہ کسی روایتی چائے والی کی مانند چائے بنانے میں مصروف ہیں۔ حریم فاروق اپنی فلم ' پرچی' کے ریلیز ہوتے ہی مقبول ہونے کے باعث کافی پرجوش ہیں فلم کی ریلیز کے بعد بھی فلم کی کاسٹ اس کی تشہیر کررہی ہے ۔ایسی ہی ایک تشہیری مہم کے دوران حریم فاروق نے ساتھی اداکار علی رحمان کے ساتھ ایک میگزین کیلئے ٹرک اڈے پر ایک فوٹو سیشن کروایا۔ ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر بھی اسی فوٹو شوٹ کا حصہ ہے۔
 

شیئر: