کویت: ڈرائیونگ لائسنس تجدید کرنے پر 500دینار لئے جائیں، رکن پارلیمنٹ

 
 ملکی کارکن سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر ایک ہزار دینار فیس وصول کی جائے
کویت : کویتی رکن پارلیمنٹ صفاءالہاشم نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن سے نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر ایک ہزار دینار اور سالانہ تجدید پر 500دینار فیس وصول کی جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو ملک میں ٹریفک ازدحام پر قابو پانے کے لئے تجویز دی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ ہر دوسری گاڑی رکھنے پر غیر ملکی سے 500دینار سالانہ فیس وصول کی جائے۔ جس گاڑی کو 10سے زیادہ ہوگیا ہو اس کے دستاویزات تجدید نہ کئے جائیں۔ 
 

شیئر: