Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریزروبینک نے سکوں کی ڈھلائی بند کردی

    کولکتہ - - - - - -  ریزروبینک آف انڈیا نے نوٹ بندش کے بعد کرنسی کی قلت دور کرنے کیلئے  سکوں کی ڈھلائی شروع کردی تھی لیکن  ملک بھر میں  بینک کے خزانوں میں جگہ کی قلت کی وجہ سے  سکوں کی ڈھلائی بند کردی گئی ہے۔  ریزروبینک کے ذرائع کے مطابق  ملک کی تمام ٹکسالوں میں سکوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کیونکہ نوٹ بندش کے دوران  ایک ہزار اور 500روپے کے نوٹوں کی گڈیاں  جو  جمع کی گئی تھیں  ان کے انبار لگے ہوئے ہیں اور خزانوں میں  ان گڈیوں کی وجہ سے اتنی جگہ باقی نہیں بچی کہ  ڈھالے گئے سکوں کو  رکھا جاسکے حالانکہ ریزروبینک نے ٹکسالوں سے ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً سکے  اٹھا کر کمرشل بینکوں کو فراہم کئے ہیں  لیکن  اسکے باوجود  ٹکسالوں اور خزانوں میں  سکے بھرے ہوئے ہیں۔  سرکاری  شعبہ  کی کمپنی  سیکیورٹی  پرنٹنگ  اینڈ منٹنگ کارپوریشن  آف انڈیا کے پاس ممبئی  کولکتہ ،  حیدرآباد اور نوئیڈا میں ٹکسالیں ہیں مگر  ان میں  ڈھلے ہوئے سکوں کے انبار لگے ہوئے ہیں اور  ٹکسالوں  سے  مزید  سکوں کی ڈھلائی  ہونے سے  جگہ  باقی نہیں بچی  ۔ یہی وجہ ہے کہ  ریزرو بینک نے  سکوں کی ڈھلائی پر پابندی لگا دی ہے۔ ممبئی  منٹ کی وجہ سے جو  داخلی نوٹس جاری کیاگیا  ہے اس کے مطابق ایس پی ایم  سی آئی ایل  کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  تمام ملازمین کو  آگاہ  کیا جاتا ہے کہ    ممبئی میں سرکولیشن  کوائنز کی ڈھلائی فوری طور سے روک دی جائے۔ سکوں کی ڈھلائی پر پابندی لگانے سے  لوگوں کیلئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ  آر بی آئی کے پاس سکوں کی  مکمل فراہمی  کے پورے بندوبست ہیں او ر ان کی وافر تعداد موجود ہے۔ 24 نومبر 2016 ء کو بینک  کے پاس ایک،   2، 5اور10  والے 676 کروڑ روپے مالیت کے سکے  تھے اس لئے  ٹکسالوں میں سکوں کی ڈھلائی بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

شیئر: