Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکرونی سموسہ بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
میکرونی: ڈیرھ کپ
مرغی کے ریشے : آدھا  کپ
پیاز: پانچ عدد
زیرہ: آدھا ٹیبل اسپون
کٹی لال مرچ: آدھا ٹیبل اسپون
پسی کالی مرچ : ایک ٹی اسپون
سویا ساس : دو ٹیبل اسپون
سرکہ : ڈیرھ ٹیبل اسپون
نمک :حسبِ ذائقہ
تیل : تین سے چار ٹیبل اسپون
سموسے کی پٹیاں : دس سے بارہ عدد
ترکیب:میکرونی ابال کر چھلنی میں چھان لیں اور ان پر تھوڑا سا تیل لگا دیں ۔میکرونی کو کانٹے کی مدد سے تھوڑا میش کریں ۔ اب فرائیگ  پین میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑ کڑائیں  ۔پھر تمام اشیاء یعنی میکرونی ،پیاز ،مرغی کے ریشے ،کٹی لال مرچ، کالی مرچ ،نمک ڈال کر تھوڑا سا بھون کر اتار لیں ۔ آخر میں سویا ساس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں ۔اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں بھر کر تل لیں ۔ مزیدار میکرونی   سموسے تیار ہیں . 

مزیدار ریسپیز کےلئے تصویر کلک کریں:

شیئر:

متعلقہ خبریں