Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائد اعظم پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے خواہاں تھے ، ڈاکٹر محمداکرم

ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے مملکت خداداد کو عظیم اسلامی ریاست بنائیں ، پرنسپل پی آئی ایس جے العزیزیہ کا یوم قائد کی تقریب سے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اکرم نے یوم قائد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلباءہمارا مستقبل اور قائد اعظم کے سپاہی ہیں ۔ ہمیں قائد کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی دینی ہے ۔ تقریب کی صدارت لنک آفیسر اور ڈپٹی قونصل جنرل سرور سعید نے کی ۔ سیکشن ہیڈ عبدالعلیم عامر اور خلیل عمران نے یوم قائد کی تقریب کے انتظامات بخوبی انجام دیئے ۔ پرنسپل محمد اکرم نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی اور حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے یوم قائد کی مناسبت سے قائد اعظم کی زندگی اور انکے کار ہائے نمایاں پر روشنی ڈالی ۔ انہو ںنے مزید کہا حصول وطن کےلئے قائد اعظم نے جو مثالی جدوجہد کی اس کا ہر کوئی معترف ہے ۔ قائد سے اختلاف رکھنے والے بھی انکی دوراندیشی اور فہم و فراست کے قائل تھے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ذات اور خواہشات کی نفی کرکے ہمارے لئے وطن حاصل کیا ۔ انکی خواہش ہی نہیں بلکہ عزم تھا کہ پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے اور یہ وہ ریاست ہو گی جہاں اسلامی اصول من وعن رائج ہو ں ۔ آج پاکستان کو ضرورت ہے کہ ہم اسے اسلام کی تجربہ گاہ بنا کر قائد کی خواہشات کو پورا اور قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کریں ۔ پرنسپل نے شا ندار تقریب منعقد کرنے پر اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہااور انکی حوصلہ افزائی کی ۔ طالب علم شیخ اجلال نے ملی نغمہ پیش کیا ۔ ننھے طالب علم سلمان ملک ، معاذ قاسم نے اردو اور بلال شعیب و داﺅد کامران احسن نے انگلش میں قائد اعظم کو بھرپور انداز میں خراج عقید ت پیش کیا۔ احمد زبیر ، علی رضا ، شرجیل اسلم اور محمد رضوان نے ملی نغمے سے سماں باندھ دیا ۔ تقریب کا اختتام ملی نغمے پر ہوا قبل ازیں نمایاں کارکردگی پر اساتذہ اور طلباءمیں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

شیئر: