حرمین منصوبہ مکمل کرینگے، بن لادن

ریاض ....بن لادن گروپ نے واضح کیا ہے کہ وہ نجی کمپنی کے طور پر کاروبار جاری رکھے گی۔ حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رہیگا۔ حرمین شریفین کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ ان میں سے کچھ چند ماہ قبل شروع ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر آب زمزم کے کنوئیں کے منصوبے کو رمضان 1439ھ سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔ کمپنی نے انٹرنیٹ پر اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ انتظامیہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ گروپ میں شامل بعض فریق استحقاق کے بدلے حکومت کے حق میں کمپنی کے اپنے حصص سے دستبردار ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ گروپ کا کہناہے کہ وہ اس قسم کی تبدیلیوں کے حوالے سے پُرامید ہے۔

شیئر: