Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد، اکھلیش یادو

لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی نہیں اور جو کرتی ہے اس کا پتہ نہیں چل پاتا ۔ شری یادو نے اسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعدمیڈیا کے  نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگایا کہ بی جے پی دھیان بھٹکانے میں ماہر ہے۔ عین موقع پر عوام کی توجہ بھٹکا دیتی ہے ۔ جب تک پتہ چلتا ہے تب تک کافی دیر ہوچکی ہوتی ہے اور وہ منصوبے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ یادو نے کہا کہ بی جے پی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہمیشہ مخالفت کی اور اب وہی نافذ کرنے جارہی ہے۔ بی جے پی سے پوچھا جائے کہ ان کی ملکی تحریک کا کیا ہوا۔

شیئر: