Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں بچوں کی شرح پیدائش میں 2.2فیصد کمی

نئی دہلی۔۔۔۔۔ ہندو اور مسلم خاندانوں کے علاوہ ملک میں دیگر فرقوں کے یہاں بچوں کی شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 2015-16میں ہوئے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق ہندوؤں میں بچے کی شرح پیدائش  2.1   جبکہ 2004-05میں یہ شرح 2.8فیصدتھی ۔ مسلم خاندانوں میں شرح پیدائش 2.6فیصد جبکہ 2004-05میں یہ شرح3.4صد کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے کم شرح پیدائش 1.2فیصد جین سماج کا ہے۔ ملک میں جینی تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہیں اس کے بعد سکھ خاندان میں شرح پیدائش1.6، بودھ خاندان میں 1.7 اور عیسائیوں میں بچوں کی شرح پیدائش2فیصد ہے۔ اس طرح ہندوستان میں شرح پیدائش 2.2فیصد تک پہنچ گئی ۔

شیئر: