Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

ڈھاکا ۔۔۔ بنگلہ دیش میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے کیبنیٹ سیکریٹری محمد شفیع العالم نے صحافیوں کو بتایا کہ گیس کے یہ نئے ذخائر ملک کے جنوبی بھولا ضلع میں دریافت کئے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش پٹرولیم کمپنی نے اس نئے ذخیرے میں گیس کی موجودگی کا اندازہ 600  ارب کیوبک فٹ لگایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں دریافت ہونے والا قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ ہے۔ بنگلہ دیش میں گیس کے نئے ذخائر ایسے وقت دریافت ہوئے ہیں جب توانائی کیلئے اس کا انحصار ایل این جی پر بڑھ رہا ہے۔ یہ بنگلہ دیش میں گیس کا 27 واں ذخیرہ ہے۔ بنگلہ دیش میں قدرتی گیس کے مجموعی ذخائر میں ایک تخمینے کے مطابق 13.6 کھرب کیوبک فٹ گیس موجود ہے۔ 
مزید پڑھیں:آلودگی سے دنیا بھر میں سالانہ 90 لاکھ افراد ہلاک

شیئر: