Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا میں زبردست آگ

ابہا....ابہا شہر کی وادی ضباعہ اور آس پاس کے زرعی فارموں میں ہیبتناک آگ نے پورے علاقے میں ہلچل پیدا کردی۔ شہری دفاع کے اہلکار مسلسل 8گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوششوں میں ناکام رہے۔ انہوں نے زیادہ موثر آلات طلب کرلئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو مقامی باشندوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ کی بنیادی وجہ کباڑ کے ڈھیر ہیں۔

شیئر: