Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈینہو نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

 
ساو پاولو  برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینہو کھیل سے ریٹائر ہوگئے۔رونالڈینہو کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اعلان کیا ہے کہ رونالڈینہو بطور کھلاڑی دنیائے فٹبال کو خیرباد کہہ چکے، انہوں نے کہا کہ رواں برس روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے جو برازیل، یورپ اور ایشیا میں منعقد ہوں گے جبکہ اس میں نیشنل ٹیم سے میچ بھی شامل ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رونالڈینہو 2015 سے کسی بڑے انٹر نیشنل فٹبال مقابلے میں شریک نہیں ہوپائے لیکن وہ ماضی میں ہسپانوی کلب ٹیم بارسلونا کا ناگزیر حصہ رہے تھے جبکہ انھوں نے برازیل کیلئے ورلڈ کپ بھی جیتا۔رونالڈینہو ماضی قریب میں کراچی اور لاہور میں دوستانہ میچوں میں شرکت کر کے پاکستانی فٹبال لورز کی خوشیاں دوبالا کرچکے ہیں۔

شیئر: