Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبلغین ، قیادت کیلئے الفت پیدا کریں، مفتی اعلیٰ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مبلغین کو حکومت کیخلاف بیان بازی کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی مجالس ، ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر سرکاری عہدیداروں پر تنقید اور سعودی قیادت کے خلاف چہ میگوئیاں نہ کریں۔ وہ سعودی چینل وَن کے فتاویٰ پروگرام کے دوران اس حوالے سے مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ آل الشیخ نے مبلغین سے کہا کہ وہ والیان ریاست کیلئے عوام کے دلوں میں الفت و محبت کے جذبات پیدا کریں۔ لوگوں کو قائدین سے مانوس کریں،ان کی خوبیاں اور اچھائیاں بیان کرکے ان کا دست و بازو بنیں۔

شیئر: