Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائیگا، محکمہ پاسپورٹ

ریاض.... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ تارکین وطن اقامے کی تجدید قبل از وقت کرانے کا اہتمام کریں۔ اقامے کی تاریخ ختم ہونے سے قبل ہی تجدید کرالیا کریں۔ اگر کسی تارک وطن نے اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر کی تو اسے سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائیگا۔ پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ تیسری خلاف ورزی پر ایک طرف تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور دوسری جانب اسے مملکت سے چلتا کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سعودی قوانین و ضوابط کی پابندی کو اپنی پہچان بنائیں۔ قوانین اور ضوابط کو نظر انداز کرنے سے گریزکریں۔ ھویہ مقیم تارکین وطن کی سعودی شناخت ہے۔ بروقت تجدید کا اہتمام رکھیں اور 6 ماہ قبل بھی تجدید ممکن ہے۔ ھویہ مقیم کے ختم ہونے کی تاریخ آن لائن دریافت کی جاسکتی ہے۔ ابشر سے رجوع کرکے درست تاریخ باآسانی معلوم کی جاسکے گی۔

شیئر: