Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی، 432562گرفتار

 ریاض..... سعودی عرب کے مختلف شہروں میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف جاری کارروائی کے دوران جمعرات یکم جمادی الاول تک432562غیر قانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے۔ان میں سے 2لاکھ76ہزار 415تارکین اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔ ایک لاکھ 10ہزار 618گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے جبکہ 45ہزار529 غیر ملکی درانداز تھے۔محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران 6080افراد کو غیر قانونی طور پر دراندازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 76فیصد یمنی ، 22فیصد ایتھوپین جبکہ 2فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تھے۔تمام گرفتار شدگان کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے۔ اسی عرصے کے دوران 360ایسے افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی طور پر مملکت کی سرحد سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تارکین کو مدد فراہم کرنے یا کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں اب تک 890افراد گرفتار ہوئے۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 138سعودی شہریو ںکو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 124کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی جبکہ دیگر افراد کو الزام ثابت نہ ہونے پر رہا کردیا گیا ہے۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اس وقت 12ہزار099 افراد کیخلاف عدالتی کارروائی ہورہی ہے۔ان میں سے 10091مرد اور 2008خواتین ہیں۔ مملکت میں غیر قانونی قیام اور کام کا الزام ثابت ہونے پر اب تک 73 ہزار 279کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا ہے۔ادارہ ترحیل میں 66ہزار027غیر ملکی آﺅٹ پاس بنوانے کے منتظر ہیں۔

شیئر: