Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کی سائیکل کی نیلامی

بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم پیڈمین میں استعمال ہونےوالی ان کی سائیکل کی کافی شہرت ہوئی ہے۔ فلم میں اکشے کمار جس سائیکل پر سوار ہوکر سادہ انداز میں سفر کرتے دکھائی دیئے ہیں اس کی مانگ ہی بڑھ گئی ہے۔ اکشے کمار نے اب اس سائیکل کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بتایاگیاہے سائیکل کی نیلامی سے وصول ہونےوالی رقم سماجی کارکن ارونچلم کو پیش کی جائے گی۔ یہ وہی ارونچلم ہیں جن کا حقیقی کردار اکشے پیڈمین فلم میں سینما پر پیش کرنے جارہے ہیں۔ سماجی کارکن ارونچلم سائیکل کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کام میں لگائیں گے۔فلم پیڈمین 9 فروری کو ریلیز ہوگی۔
 

شیئر: