Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ بحرین کو کیمل میلے کی تقریب میں شرکت کی دعوت

ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ریاض میں منعقد ہونے والے کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا۔ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔ بحرین میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے منامہ میں شاہ بحرین سے ملاقات کرکے دعوت نامہ پیش کردیا۔

شیئر: