Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف بیرون ملک ریسٹورنٹ کے بھی مالک؟

  اسلام آباد... اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کی۔ عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دبئی کی ملازمت کو ظاہر نہیں کیا۔ آئین پاکستان کے مطابق پاکستانی شہری کو ملکی اور غیر ملکی آمدن دونوں کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ا بوظبی کا اکاونٹ بھی ٹیکس گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ بیوی اور بیٹی کے اکاونٹس بھی ظاہر نہیں کئے ۔ ان اکاونٹس میں مختلف اوقات میں22ملین روپے منتقل ہوئے ۔ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابو ظبی میں اکاونٹ کھلوانے کیلئے ابو ظبی کا ڈومیسائل جمع کرایا۔ جولائی 2015 میں نیشل بینک آف ابو ظبی سے تمام رقم نکال گئی۔خواجہ آصف بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ کے بھی مالک ہیں جس کا ذکر کہیں نہیں کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بیرون ملک ریسٹورنٹ بنانے کےلئے رقم کہاں سے آئی؟ سکندر بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر قانونی نکات پر دلائل د وں گا۔

شیئر: