Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانس بھی آہستہ کہے نازک ہے بہت کام ‎

کیا آپ پرفیکٹ میک اپ کرنا جانتی ہیں ؟ اور کیا میک اپ پر بہت سی محنت اور وقت سرف  کرتی ہیں ؟اور کیا میک اپ پر اتنی محنت کرنے کے بعد بھی چند گھنٹوں میں ہی چہرے کا حلیہ بگاڑ دیتا ہے ؟ آنکھوں کا کاجل گالوں پر آجاتا ہے اور مسکارا  پلکیں  چپکا دیتا ہے  ؟ اس کی وجہ  ایسی غلطیاں ہیں جواب دوران میک اپ کرتی ہیں اور یہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں آپ کے میک اپ کے دورانیے کو متاثر کرتی ہے .
میک اپ کرنے سے پہلے آپ کا چہرہ اچھی طرح  دھلا ہوا ہونا چاہیے  کیونکہ چکنائی کی ذرا سی مقدار بھی میکپ کو پگھلا سکتی ہے  . میک اپ  سے قبل  ٹونر یا موسچرائزر کا استعمال ضروری ہے البتہ وہ موسچرائزر  بھی چکنائی پر مبنی نہ ہو  . چہرے پر فاؤنڈیشن لگانے سے  قبل پرائمر لگانا ہرگز نا بھولیں  . پرائمر میکپ کے بہت سے مسائل کو حل کر دیتا ہے یہ چہرے پر میک کو زیادہ دیر تک قائم  رکھتا ہے ، مساموں کو بند کرتا ہے اور میک اپ  میں خوبصورتی پیدا کرتا ہے  . 
آگر آپ نے ضرورت سے زیادہ  بلشر لگا لیا ہے تو کنسیلر ،  فاؤنڈیشن یا  شفاف پاؤڈر  کی مدد سے اضافی بلشر  کو چھپانے کی کوشش کریں .  اکثر اوقات چہرے پر خواتین بہت سا پاؤڈر لگا لیتی ہیں جو سفید آٹے  مانند نظر آتا ہے  .اس سے چہرہ بے رونق اور عجیب سا تاثر پیش کرتا ہے . اس مسئلے کو  فیشل میٹ اسپرے کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے .  آنکھوں کے میک اپ کو خراب ہونے اور جھڑنے سے بچانے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ میک اپ کا آغاز ہی آنکھوں کے میک اپ سے کیا جائے  اور آئی شیڈز کا اضافی پاؤڈر فیس برش کی مدد سے ہٹا کر اس پر ہلکا سا شفاف پاؤڈر چھڑک دیں . 
یہ بھی پڑھیں:چہرے پر فاؤنڈیشن کیسے اپلائی کریں ؟

شیئر: