Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے ہسپتال میں آتشزدگی، 41 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

سیول۔۔۔جنوبی کوریا کے شہر مریانگ کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 41 ہو گئی ۔مریانگ جنو بی کوریا کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ آگ ایمرجنسی روم سے شروع ہوئی جہاں پر زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ہسپتال کی عمارت میں 200 مریض موجود تھے۔جنوبی کوریا کی حالیہ تاریخ کے اس بدترین آتشزدگی میں درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس وقت آگ لگی ہسپتال کے اندر اور اس کے ساتھ موجود نرسنگ ہوم میں متعدد مریض اور لوگ موجود تھے۔آگ کنٹرول کرنے والے شعبے کے سربراہ چوئی من کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ۔ متاثرین میں مریض اور نرسنگ ہوم کا عملہ دونوں شامل ہیں جن میں سے کچھ کی موت دوسرے ہسپتال میں منتقل ہونے کے دوران ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے7 بجے لگی۔خبر رساں ادارے ینہپ کا کہنا ہے کہ 93 مریضوں اور نرسگ اسٹاف میں شامل افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
 

شیئر: