Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے پر کام تیز

حیدرآباد....تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے پر کام تیزکردیا ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 5ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ دوسرے مرحلے کیلئے ابتدا میں 3کوریڈورز کا چناﺅ کیا گیا ہے۔ یہ کوریڈور 60کلو میٹر طویل ہونگے۔ حکومت دوسرے مرحلے میں ریڈروگ سے شمس آباد ایئرپورٹ تک ٹرین چلانا چاہتی ہے۔ یہ فاصلہ 28سے 30کلو میٹر تک کا ہے۔

شیئر: