Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی کا منصوبہ ناکام ، ویسٹ انڈیزسے معاہدہ منسوخ

لاہور:ہند کے ساتھ سیریز کے دعوے ہندوستانی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے اعلانات کے ساتھ انجام کو پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی کا ایک اور منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ5سالہ سیریز کا معاہدہ بھی منسوخ ہوگیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ منصوبہ مالی طور پر سود مند نہیں۔ یا درہے کہ2ماہ قبل پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے5سالہ معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت ویسٹ انڈین ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کےلئے ہر سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ معاہدہ منسوخ ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد یہ سیریز نومبر میں کھیلی جانی تھی لیکن لاہور میں اسموگ کے سبب یہ دورہ ممکن نہیں ہو سکا اور اسے مارچ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ ویسٹ انڈیز ہر سال پاکستان آئے اور ہم ہر سال امریکی ریاست فلو ریڈا جا کر سہ ملکی سیریز میں حصہ لیں گے لیکن اب اندازہ ہوا ہے کہ یہ مجوزہ سیریز مالی لحاظ سے ہمارے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس معاملے پر معاہدہ کرتے ہوئے کیوں غور نہیں کیا گیا تاہم کہا کہ کسی بھی ملک کے مکمل دورے کیلئے اسپانسرز کا حصول آسان ہوتا ہے لیکن صرف 3 میچوں کی سیریز کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں لہٰذا اب دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔اس مجوزہ نئی مفاہمتی یادداشت کی تفصیل یا خدوخال بتانے سے بھی نجم سیٹھی نے گریز کیا۔ سابق چیئر مین شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ہندوستانی بورڈ کے ساتھ بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے اور اس کا انجام بھی سب کے سامنے ہے۔

شیئر: