Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی زندگی میں دخل اندازی پر قید و جرمانہ

ریاض .... سعودی قانون کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی عنوان اور خود ساختہ جواز کے تحت کسی کی بھی نجی زندگی میں دخل دینا جرم ہے۔ یہ سرخ نشان ہے، اسے عبور کرنا جائز نہیں۔جو شخص بھی کسی کی نجی زندگی میں دخل دیگا وہ ایک برس قید اور 50لاکھ ریال جرمانے کی زد میںآجائیگا۔سعودی قانونی مشیر ماجد قاروب اور قانون کے پروفیسر ڈاکٹرحمید الشایجی نے ایم بی سی کے ہفت روزہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قانونی ثقافت کو رائج کرنا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ، تعلیمی و سماجی وسائل اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔

شیئر: