Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوی سائنسدانوں کا دلچسپ اور حیرت انگیز کارنامہ

ویلنگٹن.... نیوزی لینڈکی ایک کمپنی نے جو آئے دن نت نئی چیزیں تیار کرتی رہتی ہے اب ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک” ستارے“ کو مدار میں پہنچا دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ آسمان پر نظر آنے والی سب سے چمکدار چیز ہے۔یہ ستارہ جسے ستارہ انسانیت کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ بیچ بال کی طرح ہے اور یہ ہر 90منٹ پر چمکے گا۔ اسے دیکھنے کیلئے ٹریکر کی ضرورت ہوگی۔ ستارہ انسانیت کو کمپنی نے ا پنے راکٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ مدار میں بھیجا ہے او راسے امید ہے کہ اس چھوٹے سے ستارے کو انتہائی وسیع و عریض آسمان پر نمایاں مقام حاصل ہوجائیگا۔ اسکے ٹریکر کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ مختلف مقامات پر نظر آئیگا اور جہاںا یک باریہ نظر آئیگا اس کے بعد کہاں نظرآئیگا اسکی اطلاع بھی ٹریکر دیگا۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق ستارہ انسانیت جلد ہی پوری دنیا میں دیکھا جاسکے گا اور صبح و شام ظہور پذیر ہوگا۔
 

شیئر: