Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#محمدﷺ_آخری_نبی_ہیں

عالمی ٹرینڈ لسٹ میں آنے والا ٹرینڈ #محمد_آخری_نبی_ہیں میں صارفین نے نبی ا کرم کی مختلف احادیث کو ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ 
زہی نے لکھا :سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے پیغمبر نے فرمایاکہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں۔ 
مزید پڑھیں:#گوادرخطے کے لئے گیم چینجر
قطر الی این نامی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا: حضرت محمد دنیا کے بہترین انسان ہیں۔ غیر مسلم اگرنبی پاک کو جان لیں تو خودسے زیادہ آپ سے محبت کرنے لگیںگے۔ 
سعود الکندی نے کہا : تمام مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت محمد آخری پیغمبر ہیں۔ 
ایک گم نام اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ رسول اکرم کی سیرت کامطالعہ کرے، آپ بہترین انسان ہیں۔ 
ایمان نے لکھا : مسکراو،یہ بھی سنت ہے۔ 
البراءالوہیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : رسول اکرم نے نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح سادہ زندگی گزاری،سیدنا سلیمان علیہ السلام کی طرح حکمت سے حکمرانی کی اور سیدنا داود علیہ السلام کی طرح بہادری سے جنگ کی۔ 
مزید پڑھیں: #پاکستانی_ٹیم_کی_فتح
المتالق نے لکھا:رسول اکرم وہ ہیں جنہوں نے 1400 سال پہلے انسانیت کے حقوق کی حفاظت کی۔ 
نجلہ الملہم نے لکھا: آپ کی سیرت بہترین اور عمدہ ہے۔ آپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے حدیث کا مطالعہ کریں۔
سارہ العسیری کا کہنا ہے: رسول اکرم امت کے ہر فرد سے محبت کرنے والے،شفقت کرنے والے، مدد کرنے والے اور سچے انسان تھے۔آپ بہترین کردار کا نمونہ تھے۔ 
محمد عبداللہ نے لکھا : خدا نے آپ کو تمام انسانوں کی طرف بھیجا،آپ نے خدا کا پیغام تمام لوگوں تک پہنچایا، دنیاکو چاہیے کہ آپ پیغام پڑھے۔ 
مزید پڑھیں: #میڈیا_پر_فحاشی_روکو
انجینئر عبد الطیف نے کہا: دنیا کے عظیم ترین انسان، آپ صرف نبی ہی نہیں بلکہ ایک حکیم اور دانا ، شفیق اور مہربان تھے۔ 
اغریب الحنینی نے ٹویٹ میں لکھا : اسلام برابری کا دین ہے۔اسلام کے سورج کو اپنے دلوں میں چمکنے دیں۔ اسلام رحم کا دین ہے جو دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ 
مروہ آل عبید نے لکھا : ہر مسلمان نبی سے اپنی جان اور اپنی زندگی میں ہر چیز سے بڑھ کر محبت کرتا ہے۔ 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں