Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشانت ”گبرسنگھ“کے اندازمیں

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ ان دنوں اپنی نئی فلم” سونچاریا“ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اداکار سشانت کا اس فلم میں کیسا کرداراور روپ ہے اس کا اندازہ حالیہ منظرعام پر آنےوالی ایک تصویر سے لگایاجاسکتاہے۔ وہ ماضی کے مشہور فلمی کردار گبر سنگھ کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ ہلکی داڑھی میں خاکی لباس پہنے ،پستول لٹکائے کرسی پر بیٹھے ہیں۔نئی بالی وڈ فلم 'سونچاریا' میں سشانت ایک ڈکیت کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم میں سشانت کےساتھ اداکارہ بھومی پڈنیکر کام کررہی ہیں۔فلم کی کہانی 70 کی دہائی کے دور کے ایک گاﺅں کی کہانی ہے۔ 
 
 

شیئر: