Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان حکومت کا اثر و رسوخ کم ہوگیا، امریکی حکام

واشنگٹن۔۔۔امریکی حکام کی جانب سے ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے افغان حکومت کے زیر اثر علاقوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عسکریت پسندوں کا مختلف علاقوں میں اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے۔اس بات کا انکشاف افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل ( سیگار) جوہن ایف سوپکو کی امریکی کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ میں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اس سے بھی زیادہ تشویش کا سامنا اس بات پر ہے کہ عوامی مفادات کے معاملے پر افغان حکومت بالکل دور ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صومالیہ سے امن فوج کا انخلا درست نہیں ، افریقی یونین

شیئر: