Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:مرکزی بجٹ2018لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی۔۔۔۔۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نےمرکزی بجٹ 19-2018لوک سبھا میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے فیصلے سے ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وہ کسانوں، صحت کے شعبوں ، ریلوے ،ٹیکس ،روزگارتعلیم سمیت اہم شعبوں پر بڑے اعلان کرینگے۔صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا ۔ صدر جمہوریہ کی تنخواہ 5لاکھ اور نائب صدر جمہوریہ کی 4لاکھ اور گورنر کی3لاکھ ہوگی ۔اگلے سال ہونیوالے انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت نے کسانوں کو خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہیں راحت دیتےہوئے 11لاکھ کروڑ کا قرضہ معاف کرنے کا اعلان کیااور ساتھ ہی 200کروڑروپے انکی فلاح وبہبو دکیلئے مختص کئے گئے۔
ارون جیٹلی نے کہا کہ بازاروں میں نقدی کا استعمال کم ہوگا۔سروس سیکٹر میں 8فیصدی ترقی ہوئی ،غریبوں کو’’ اجول‘‘اسکیم کے تحت فائدہ پہنچے گا۔جیٹلی نے کہا کہ غریبوں کو مفت ڈائلیسس کی سہولتیں فراہم ہونگی،
پاسپورٹ 3دن میں جاری کیا جارہا ہے،آلو ، ٹماٹر اور پیاز کیلئے ’’آپریشن گرین ‘‘ہوگا۔ اس کیلئے500کروڑ روپے مختص کئے گئے،42میگا فوڈ پارک بنائے جائیں گے۔
ملک بھر میں 2کروڑ پبلک ٹوائلٹ قائم کئے جائیں گے،51لاکھ نئے گھر تعمیر ہونگے،8کروڑ خواتین کو مفت گیس کنکشن دیئے گئے،4کروڑ گھروں میں ’’سوبھاگیہ‘‘یوجنا کے تحت بجلی فراہم کی گئی۔
جیٹلی نے کہا کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اسکیم تیار کی گئی ۔
حکومت تعلیم کے شعبے میں اہم کام کررہی ہے ، نرسری سے 12کلاس تک ایک نظام کے تحت تعلیم دی جائیگی،ساتھ ہی ڈیجیٹل طریقہ تعلیم کو فروغ دیا جائیگا۔تمام بچوں کو اسکول پہنچانا ہمارا مقصد ہوگا، قبائلیوں کیلئے بھی اسکول قائم ہوگا-
بڑودا میں ریلوے یونیورسٹی قائم کی جائیگی۔1200کروڑ روپےہیلتھ سیکٹر کیلئے مختص کئے گئے ،10کروڑ غریب خاندانوں کیلئے مختص کئے گئے جن میں سے سالانہ 5لاکھ روپے فی خاندان کو دیئے جائیں گے۔
اسمارٹ سٹی میں 99شہروں کیلئے 100یادگاری علامتیں نصب کی جائیں گی۔ریلوے کیلئے ایک لاکھ48ہزار کروڑ روپےمختص کئے گئے ، حکومت 600اسمارٹ ریلوے اسٹیشن قائم کریگی۔اس وقت ملک میں 124ایئرپورٹس ہیں جن کی تعداد دگنی کی جائیگی۔
حکومت کو 2017-18میں 5.96کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا ،کالے دھن کے خلاف کارروائی سے انکم ٹیکس کی وصولی میں 90ہزار کروڑکا اضافہ ہوا۔طویل مدتی ٹیکس 10فیصد دینا ہوگا، حصص کی خریداری کیلئے ٹیکس دینا ہوگا۔تعلیم اور صحت پر ایک فیصد سے بڑھ کر 3فیصدٹیکس دینا ہوگا۔
کسٹم ڈیوٹی کی اشیاء سمیت موبائل اور ٹی وی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

شیئر: