Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرم و ملائم اور شفاف ہاتھ توجہ مبذول کرتے ہیں‎

نرم و ملائم اور شفاف ہاتھ  اور صحیح انداز میں تراشے ہوئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں لہذا  چہرے  کے ساتھ ہاتھوں کا خیال رکھنا بھی بے حد اہم ہے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثر پیش کرے .  ہاتھوں کی خوبصورتی کے لیے  صفا ئی کا خاص خیال رکھیں  . اس  مقصد کیلئے تازہ لیموں کو بطور کلینر استعمال کریں .  اس سے داغ دھبے  ،  چکنائی اور  ہاتھوں پر جما میل کچیل صاف ہوجائے گا  . ہاتھوں کی جلد  کو  نرم وملائم بنانے کے لیے رات کو سونے سے پہلے  گلیسرین  اور عرق  گلاب ملا کر ہاتھوں پر لگائیں . ہاتھوں پر کسی اچھے لوشن یا موسچرائزر کا بھی باقاعدگی سے استعمال کریں .   ناخن کاٹتے وقت ان کے اندر کے میل کچیل کو بھی پوری طرح صاف کریں . ہاتھوں کی مناسب صفائی سے نہ صرف  جراثیم سے بچا جاسکتا ہے بلکہ ہاتھوں کی خوبصورتی بھی قائم رہتی ہے .
یہ بھی پڑھیں:ہاتھوں کی حفاظت

شیئر: