Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے مغربی صحن میں سبز ستونوں کا افتتاح- - - - -سعودی اخبارکی شہ سرخیاں

جمعہ 2فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے سعودی اخبارالوطن کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
    ٭ریاض سے 120کلومیٹر دور مشرق میں الصیاہدکے صحرا میں اونٹوں کی دوڑ ، خوبصورت اونٹوں کے مقابلے اور کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی شاندار تقریبات، شاہ سلمان کی سرپرستی، خلیجی قائدین کی شرکت۔
    ٭سعودی عرب میں کمیونیکیشن کی پانچویں نسل متعارف کرانے کیلئے 140ارب ریال کا بجٹ2020ء تک مکمل کرنیکا پروگرام۔ 213ہزار نئی ملازمتیں حاصل ہونگی۔
    ٭حوثی باغیوں نے سابق یمنی صدر علی صالح کے 49خاندانوں کے اثاثے لوٹ لئے۔
    ٭سعودی عرب کے 5علاقوں میں بارش کا ماحول برقرار۔
    ٭سیکیورٹی اہلکار کے قتل کی کوشش کرنیوالے داعشی پر فرد جرم عائد۔
    ٭ نایاب جانوروں کی حفاظت کیلئے 6قومی جنگلوں میں عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
    ٭سعودی عرب کے معروف پُرفضا شہر ابہاء میں دھند چھا گئی۔
    ٭ترکی نے فرانسیسی صدرکے انتباہ کو توہین آمیز کہہ کر مسترد کردیا۔
    ٭حوثی باغیوں کے محکمہ خفیہ کا سربراہ صعدہ میں مارا گیا۔
    ٭سیاسی پارٹیوں میں اختلافات لبنانی انتخابات کی راہ میں بڑی رکاوٹ۔
    ٭مسجد الحرام کے مغربی صحن میں سبز ستونوں کا افتتاح۔
    ٭الاحسامیں نیشنل گارڈز کے اہلکاروں نے 50ہزا پودے لگائے۔

شیئر: