Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد رسول میقات کبری 380دن سے بند

مکہ مکرمہ .... 380دن سے زیادہ عرصے سے میقات مسجد رسول صلی اللہ علیہ وسلم بند پڑی ہوئی ہے۔ مکہ مکرمہ کے مشرقی محلوں کے باشندوںاور الجعیرانہ کے لوگوں نے اس سے ہونے والی پریشانیوں پر احتجاج کیا ہے۔ دریں اثناءمکہ مکرمہ میں وزارت نقل و حمل کے عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی مذکورہ کبری کھول دی جائیگی۔ مقامی شہریوں کا کہناہے کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ اس طرح کا اعلان ایک ماہ قبل بھی کیا گیا تھا۔ ہمیں امید ہوگئی تھی لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سرکاری عہدیدار نے وعدے کا پاس نہیں کیا۔
 
 

شیئر: