Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ، امارات اورخطے کے چیلنج

4فروری 2018ء اتوار کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ “ کا اداریہ:

مشرق وسطیٰ کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کے امتحان میں سعودی عرب اور امارات نے خود کو بدرجہ امتیاز منفرد ثابت کردیا۔ دونوں ملک مضبوط تعلقات اور ہمدمی و ہمسازی کی روح سے سرشار ممالک ہیں۔ دونوں علاقائی و بین الاقوامی چیلنجوں کے حجم اور درپیش خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں یکساں شکل میں پرعزم ہیں۔
دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات گہرے کنویں کی مانند ہیں جس سے جتنا پانی لیا جاتا ہے اتنا ہی اس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے فراست ، بصیرت اور مختلف مسائل اور واقعات کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کی روشن مثال قائم کی ہے۔
جب جب سیاسی مسائل کی پیچیدگی میں اضافہ ہواتب تب سعودی عرب اور متحد ہ عرب امارات کے درمیان تعاون، یکجہتی اور ہم آہنگی و ایک دوسرے کا دست و بازو بننا بہتر سے بہتر اور اعلیٰ سے اعلیٰ شکل میں نمودار ہوا۔
  اسی تناظر میں دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا راز دریافت کیا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب اور امارات برسہا برس سے ایک دوسرے کے شریک اور سھیم ہیں۔ دونوں ملک انسانی، سماجی اور سیاسی تعلقات کے باب میں ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگی کو اپنا نصب العین اور کامل استحکام کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: