Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں فائرنگ،چینی باشندہ ہلاک

  کراچی... کراچی کے علاقے ڈیفنس زمزمہ میں کار پر فائرنگ سے چینی شہری ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایک چینی باشندہ شامل ہے۔ تینوں افراد شپنگ کمپنی کے ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چینی باشندے کے ساتھ گاڑی میں ایک اور شخص موجود تھا،جو فائرنگ کے بعد گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں ۔ چینی باشندہ جس گاڑی میں سوار تھا اسے ملزمان نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری اور پھر فائرنگ کر دی۔ واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کی کوشش لگتا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ۔چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن وہ بغیر سیکیورٹی کے سفر کررہے تھے ۔

شیئر: