Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ بھومی فوربز کی فہرست میں

بالی وڈ کی نئی اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام فوربز کی فہرست '30 انڈر 30' میں سامنے آیاہے۔ کم عمری میں کامیاب اداکارہ بننے والی بھومی نے اپنے نام کو فوربز کی فہرست کا حصہ بنانے پر ادارے کا شکریہ ادا کیاہے۔ بھومی نے اپنی چند ہی فلموں سے بالی وڈ میں بہترین اداکاراﺅں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ٹائلٹ ایک پریم کتھا میں اکشے کمار کےساتھ جبکہ شبھ منگل ساودھان میں ایوشمان کھرانہ کےساتھ بھومی کی گزشتہ برس ریلیز ہونےوالی دونوں فلموں کو بےحد مقبولیت ملی۔بھومی نے 2015 میں فلم ' دم لگاکے ہائی شہ' سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔
 

شیئر: