Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی :تجارتی اداروں سے کوڑااٹھانے کی فیس وصول کی جائے گی

دبئی: دبئی کے تجارتی اداروںسے کوڑااٹھانے کی فیس وصول کی جائے گی۔ دبئی میونسپلٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مختلف اداروں سے کوڑا اٹھانے کی فیس وصول کرے گی۔ فیصلے کا نفاذ 17مئی سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ میں مسافر خاتون کو ولادت
میونسپلٹی میں شعبہ صفائی کے سربراہ انجینئر عبد المجید سیفائی نے البیان اخبار کو بتایا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں بلدیہ فیس وصول کی جاتی ہے۔ ماحولیات کی صفائی ، ری سائیکلنگ اور شہریوں کی سلامتی کے لئے بلدیہ نے تجارتی اداروں سے کوڑا اٹھانے پر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڑا اٹھانے پر فیس کی وصولی رہائشیوں سے نہیں بلکہ صرف تجارتی اداروں سے لی جائے گی۔
مزید پڑھیں:دھند کے وقت کمپنیاں لچکدار ڈیوٹی اوقات اختیار کریں، ابوظبی پولیس
ابتدائی اندازے کے مطابق تجارتی اداروں کو کوڑے کی نوعیت کے حساب سے فی ٹن 80درہم سے سو درہم سالانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
 

شیئر: