Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلز پارٹی کے رہنما سردار شیر افضل کے اعزاز میں الوداعیہ

     ریاض ( ذکاء اللہ محسن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سردار شیر افضل کے اعزاز میں الوداعی تقریب سجائی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی اور ادبی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی،اس موقعہ پر اصغر قریشی نے کہا کہ سردار شیر افضل نے  40 سال قبل سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی یہ انہی کی کاوش تھی کہ  جیالوں کو ڈھونڈا اور چند افراد سے پارٹی کی باڈی تشکیل دی جو کہ آج تناور درخت ہے اور اس میں سینکڑوں لوگ شامل ہیں۔سردار شیر افضل کا کہنا تھا کہ انہیں انتہائی مسرت ہے کہ ان کے الوداعیہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے افراد شریک ہیں۔ ہم نے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بحیثیت پاکستانی تعلقات کو فروغ دیا ہے،پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ۔ اس میں جیالوں نے بھی اپنے خون سے تاریخ لکھی ہے اور جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سعودی عرب نے انہیں بہت کچھ دیا ہے،یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ اس کے ساتھ ہمارے مذہبی مراسم ہیں اس کے علاوہ جو مجھے یہاں پیپلزپارٹی کے ورکرز کی جانب سے پیار ملا اور دیگر جماعتوں نے جس طرح مجھے سراہا وہ اسے کبھی نہیں بھلا پائیں گے، وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ سردار شیر افضل جیسے لوگ پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں۔ مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر سعید وینس، خالد اکرم رانا، مخدوم امین تاجر، محمود باجوہ، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم خان، مجلس پاکستان کے حافظ عبدالوحید، پاک سرزمین کے شمشاد صدیقی، حنیف بابر، بزم ریاض کے تصدق گیلانی،حلقہ فکر وفن کے وقار نسیم وامق، ڈاکٹر ریاض چوہدری اور دیگر نے بھی شاندار الفاظ میں سردار شیر افضل کو خراج تحسین پیش کیا، بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے سندھی اجرک اوڑھاکر محبت کا اظہار کیا، نظامت کے فرائض ریاض راٹھور نے انجام دئیے۔

شیئر: