Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی،شمالی کوریا

 پیانگ یانگ۔۔۔ شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی حکومتی نمائندوں کیساتھ کسی بھی طرح کے رابطے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس سے مذاکرات کی بھیک نہیں چاہئے ۔جمعہ کو ترجمان وزارت خارجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کی حکومت نے کبھی واشنگٹن سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی۔شمالی کوریا کا وفد کھیلوں کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہو گا اور اس موقع کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں شروع ہونے والی سرمائی اولمکپس میں شمالی کوریا کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: