Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5منٹ میں 120خلا ف ورزیاں ریکارڈ

ریاض.... سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے والے ڈرائیوروں کا نگراں نظام شروع کردیا گیا۔ ابھی یہ عمل تجرباتی مرحلے میں ہے۔ جلد ہی موثر کردیا جائیگا۔ سعودی نیوز چینل نے محکمہ ٹریفک کے تعاون سے نگراں کیمروں کیساتھ ٹی وی کیمرہ نصب کرکے نوٹ کیا کہ 5منٹ کے اندر 120سے زیادہ ایسی گاڑیاں اس مقام سے گزریں جہاں محکمہ ٹریفک والوں نے حفاظتی بیلٹ اور موبائل کے استعمال پر پابندی نہ کرنے والوں کی گرفت کیلئے کیمرے نصب کررکھے تھے۔ نیوز چینل نے اس موقع پر آگہی دیتے ہوئے واضح کیاکہ سعودی عرب میں ٹریفک حاثات کے موقع پر 70فیصد اموات اور زخمی ہونے کے واقعات حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ 80فیصد سے زیادہ سعودی حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہیں کرتے۔

وڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

 

شیئر: