Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی لیش ایکسٹینشن ، استعمال اور احتیاط‎

پلکوں کو خوبصورت بنانے اور ان میں دلفریب تاثر پیدا کرنے کے لئے اکثر خواتین تقریبات میں اور شادی بیاہ کے مواقع پر آئی لیش ایکسٹینشن کا استعمال کرتی ہیں  .لیکن یہ جاننا بے حد اہم ہے کہ ان پلکوں کو لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال ،  انہیں تروتازہ رکھنے اور آنکھوں اور چہرے پر خوبصورت اور گہرا تاثر مرتب کرنے کے لیے کس قسم کی احتیاط ضروری ہے .
 آئی لیش ایکسٹینشن لگوانے کے بعد 48 گھنٹے تک ان پر پانی نہ لگایا جائے  اور آئیل بیس  میک اپ ریمور کا استعمال بھی ترک کردیا جائے .  اڑتالیس گھنٹے بعد   چہرے کو اس طرح دھوئیں کہ پانی براہ راست  آنکھ کے اوپر نہ گرے  . تولیہ سے چہرہ اور آنکھیں  رگڑنے سے اجتناب کریں .  آئی لیش ایکسٹینشن پر مسکارے کے استعمال  سے بھی اجتناب کریں کیونکہ مسکارا پلکوں پر اٹک جائے گا اور یوں پلکیں وقت سے پہلے ہی ٹوٹنا شروع ہوجائیں گی . 
چوںکہ یہ ایکسٹینشن تین ہفتے کے لیے لگائی جاتی ہے لہٰذا اسے برقرار رکھنے کے لئے سوتے وقت بے حد احتیاط کی ضرورت ہے . منہ کے بل سونے یا کروٹ لے کر سونے سے پلکوں کے کنارے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے .  اس کے علاوہ چہرے پر آئل بیس مصنوعات کا استعمال بالکل ترک کردیں .  آئی میک اپ  صاف کرتے ہوئے بھی احتیاط برتیں .  ان تمام احتیاطی  تدابیر کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ان فل  ٹریٹمنٹ بھی لیں تاکہ قدرتی پلکوں کے ساتھ آئی لیش ایکسینشن گھنی  اور بھرپور نظر آئے. 
یہ بھی پڑھیں:ورزش سے پہلے میک اپ کا استعمال جلد کے لیے نقصان دہ قرار

شیئر: