Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفینکس ہاٹ ایس 3 اسمارٹ فون لانچ‎

انفینکس موبائل کمپنی کی جانب سے انفینکس ہاٹ ایس 3 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.65 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فرنٹ پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے ۔اسمارٹ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی فروخت 12 فروری سے شروع ہوگی۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 8999 ہندوستانی روپے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 10999 ہندوستانی روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فرم نظر نہ آنے والی شمسی روف ٹائلز اور دیواری بیٹریاں فروخت کریگی

شیئر: