Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں میں فوجی کیمپ پر حملہ،5فوجی اور4حملہ آور ہلاک

جموں ۔۔۔۔جموں شہر کے وسط میں قائم سنجوان فوجی کیمپ پرہونیوالے دہشتگردانہ حملے کے بعد جاری آپریشن ختم ہوگیا ۔ فوجی کیمپ میں داخل ہونیوالےعسکریت پسندوں کی تعداد4تھی جن سے مقابلہ30گھنٹہ تک جاری رہا جس میں 5فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔چاروں حملہ آوروں کو ماردیاگیا۔فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے میں فوج کے ایک جے سی او اور ایک این سی او کی موت ہوگئی جن کا تعلق جموں کشمیر سے ہے جبکہ 5خواتین سمیت 9زخمی ہونیوالوں میں 2کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتا ل پہنچا یاگیا۔  کیمپ میں 150گھروں کو لوگوں سے خالی کراکر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی میں مارے گئے  حملہ آوروں کا تعلق جیش محمد سے ہے جو فوجی وردی زیب تن کئے ہوئے تھے۔ان کے قبضے سے اے کے 56رائفل اور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔ واضح ہو کہ حملہ آور علی الصباح کیمپ پر عقب سے حملہ آور ہوئے تھے۔

شیئر: