عوام جیت گئے، نوٹ ہار گئے،عائشہ گلالئی

اسلام آباد... رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے عمران خان اینڈ کمپنی اور ان کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔ عوام نے منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے والے ارب پتیوں کو بھی مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نوٹوں سے کوئی خرید نہیں سکتا۔ عوام جیت گئے، نوٹ ہار گئے۔ ارب پتی سمجھتے تھے کہ پیسوں سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر، جہاز سب پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور جنوبی پنجاب کے عوام کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ان کھرب پتیوں کو مسترد کردیں۔

شیئر: