Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ کی بہواسپتال منتقل

نیویارک ۔۔۔ امریکی  پولیس نے کہا ہے کہ سفید پائوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائرفائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے  بتایا کہ انھیں خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کے بعد  تصدیق  ہوئی ہے کہ وہ غیرمضر تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ناگوار قرار دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے رہنماء کی بہن وطن پہنچ گئیں

شیئر: